ٹوکیو اولمپک گیمز کیلئے پاکستان کو 4 وائلڈ کارڈز مل گئے

ٹوکیو اولمپک گیمز کیلئے پاکستان کو 4 وائلڈ کارڈز مل گئے

  

کراچی (یواین پی) پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو ٹوکیو اولمپک گیمز دوہزار بیس کیلئے وائلڈ کارڈز انٹری مل گئی۔ پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود کے مطابق سوئمنگ مقابلوں میں دو پیراک حصہ لے سکیں گے جبکہ دیگر ایونٹس میں بھی دو ایتھلیٹس کی شرکت ممکن ہو گئی ہے۔ توقع ہے کہ شوٹنگ سمیت دیگر مقابلوں میں بھی کوالیفائی کرلیں گے۔خالد محمود کے مطابق جوڈو میں بھی کافی اْمید تھی مگر لگتا ہے کہ شاہ حسین شاہ مطلوبہ معیار پر پورے نہیں اتر سکیں گے۔ ایک سوال پر ا نہوں نے کہا کہ اولمپک گیمز کے دوران کھلاڑیوں کو ممکنہ پریشانی سے بچانے کیلئے موزوں نمائندگان کا انتخاب کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -