سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 2وکٹ کے نقصان پر 85رنز بنالئے

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 2وکٹ کے نقصان پر 85رنز بنالئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو (اے پی پی) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنا لئے۔ دیمتھ کرونا رتنے 49 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، بارش کے باعث پہلے روز صرف 36.3 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ گزشتہ روز کولمبو میں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث پہلے روز صرف 36.3 اوورز کا کھیل ہوا، میزبان ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 85 رنز بنا لئے، کوشل مینڈس 32 اور لاہیرو تھریمانے 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان دیمتھ کرونا رتنے 49 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈ ہوم اور ولیم سمر ولی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔