گوجرانوالہ: ووشو چیمپئن شپ میں کک باکسنگ، نیزہ بازی کے شاندار عملی مظاہرے

گوجرانوالہ: ووشو چیمپئن شپ میں کک باکسنگ، نیزہ بازی کے شاندار عملی مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ( آن لائن)گوجرانوالہ میں جشن آزادی کے سلسلے میں ووشو چیمپئن شپ منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر سے 60 سے زائد کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔شیخوپورہ روڈ پر واقع سپورٹس کمپلیکس میں جشن آزادی کے سلسلہ میں ہونے والی ووشو چمپئن شپ میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے 13 سے 20سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن کے درمیان مختلف اوزان کے حساب سے مقابلے ہوئے۔کھلاڑیوں نے کک باکسنگ کے ساتھ ساتھ نیزہ بازی، لاٹھی فائٹ، تلوار بازی اور جمناسٹک کے شاندار عملی مظاہرے بھی پیش کئے۔ لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں نے بھی ایسے داؤ پیچ آزمائے کہ شائقین دنگ رہ گئے۔آخر میں کامیاب ہونے والے کھلاڑی ڈھول کے تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے رہے۔ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہیں اگر سہولیات دی جائیں تو وہ دنیا بھر میں اس کھیل میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔