پشاور‘جشن آزادی کراٹے میلہ اباسین کراٹے کی فتح کے ساتھ اختتام پزیر

پشاور‘جشن آزادی کراٹے میلہ اباسین کراٹے کی فتح کے ساتھ اختتام پزیر

  

پشاور(آن لائن) جشن آزادی کراٹے میلہ اباسین کراٹے کی فتح کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا جبکہ المصطفے کراٹے کلب نے دوسری اور اسپاء کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی سیاسی و سماجی شخصیات سردار شیردل اور سردار شاہنواز نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر پر زبردست آتش بازی کی گئی حاضرین کی بڑی تعداد نے کراٹے کے دلچسپ مقابلے دیکھے ایبٹ آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملکپورہ پارک ایبٹ آباد میں جشن آزادی کے حوالے سے جونئیر کھلاڑیوں پر مشتمل کراٹے کا خوبصورت میلہ منعقد کیا گیا جسمیں ایبٹ آباد سمیت اسلام آبا ایشن کی ٹیموں نے حصہ لیاایسوسی کے سیکریٹری شاہد اشرف اعوان کی زیر نگرانی ہونے والے کراٹے کے اس میلہ میں اباسین کراٹے کلب جلال بابا آڈیٹوریم نے سونے کے چھ اور چاندی کے دو تمغوں کے ساتھ110پوائنٹ لیکر آزادی کپ ٹرافی اپنے نام کی المصطفے کراٹے کلب ایبٹ آباد نے دو سونے چار چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ 75پوائنٹس لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسپائر کلب نے ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری اور ایس کے ایف اسلام آباد نے ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی ان مقابلوں کی کاتا کیٹیگری میں المصطفے کراٹے کلب کے حارث دیدار نے پہلی اباسین کلب کے ہنزلہ نے دوسری اور اسپائر کلب کے سعد نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی پینتیس کے جی میں ابسین کلب کے ہنزلہ نے پہلی المصطفے کلب کے جبران نے دوسی جبکہ اسپائر کلب کے عبداللہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی چالیس کے جی میں اباسین کلب کے ربداللہ ہارون اول المصطفے کلب کے حسن نے دوئم اور ایس کے آئی ایف اسلام آباکے ریحان نے سوئم پوزیشن حاصل کی پینتالیس کے جی میں اباسین کلب کے احسن نے پہلی پوزیشن حاصل کی ایس کے آئی ایف کے مزمل نے دوسری اور اسپائر کے معین نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح پچاس کے جی میں میدان اباسین کلب کے مبین کے ہاتھ رہا ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے شائیقین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ سردار شیردل نائب ناظم اربن ملکپورہ اور سردار شاہنواز نے کھلاڑیوں میں میڈل ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -