ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے

ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے

  

اسلام آباد (این این آئی)اے ٹی پی ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز سیمی فائنلز (آج) جمعہ کو کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز سیمی فائنلز (آج) کھیلے جائینگے۔ ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پولینڈ کے لیوکاس کیوبوٹ اور ان کے برازیلین جوڑی دار مارسیلو میلو پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کا مقابلہ برطانوی جوڑی سے ہوگا۔ برطانوی جوڑی نیل سکوپسکی اور انکے ہم وطن جمی مرے سے ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ میں نیکولس مونرو اور ٹینیز سینڈگرن پر مشتمل امریکی جوڑی کا مقابلہ بیلجیئم کے سینڈر گیلی اور انکے ہم وطن جوڑی دار جورن ویلیجن سے ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -