شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے 36منافع خور گرفتار، 10کوجیل بھیج دیا گیا 

شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے 36منافع خور گرفتار، 10کوجیل بھیج دیا گیا 

  

لاہور(اپنے نمائندے سے،نمائندہ خصوصی) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر 34 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور36افرادکو حراست میں لیکر مقدمات درج کروائے  اور10افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا، مجموعی طور پر64 ہزار 5سوکے جرمانے بھی کئے گئے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام بھی گرانفروشوں کے خلاف مہم میں انتظامیہ کا پورا ساتھ دیں اور گلی محلوں کی سطح پر بھی جو دکاندار زائد پیسے وصول کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ کو دی جائے۔  

                       

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -