مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششیں قابل تحسین ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

 مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششیں قابل تحسین ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششیں خوش آئند ہیں۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے ملک اور خطے میں جاری امن کوششوں کو تقویت ملے گی۔ نوے لاکھ کشمیری بارہ لاکھ بھارتی فوج کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کی صرف اخلاقی و سفارتی نہیں عملی مدد کا وقت آ گیا۔ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے کے لئے وزیراعظم دوست ممالک کے ہنگامی دورے کریں۔ مودی نے بھارت کو آتش فشاں کے دہانے پر کھڑا کر دیا۔ پوری دنیا میں مودی سرکار تنہائی کا شکار ہو گئی۔ پاکستان کھل کر خالصتان کی حمایت کرے۔ کشمیر کو دوسرا فلسطین نہیں بننے دیں گے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ سقوط ڈھاکہ سے کم سانحہ نہیں۔ کشمیر کی سنگین صورت حال پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔

 کشمیر کے مسئلے پر سیاسی اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ مودی بھارت کا گورباچوف ثابت ہو گا۔ کشمیر بزور شمشیر کا مرحلہ آن پہنچا۔ بھارت پاکستان کو کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی مدد سے آگے بڑھنے پر مجبور کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ انوار مدینہ میں“ یکجہتی کشمیر کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -