بھارت نے حملے کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب ملے گا،خدیجہ فاروقی

بھارت نے حملے کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب ملے گا،خدیجہ فاروقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ق)شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے کہا ہے کہ بھارت نے حملے کی غلطی کی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا پاکستان کی محب وطن مسلح افواج اور عوام کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں کشمیر میں بہنے والا بے گناہ خون رائیگاں نہیں جائے گاکشمیر بھی آزاد ہوگا اور بھارت بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوگا انتہا پسند نریندر مودی اور دہشت گری آر ایس ایس نے ملکر کر بھارت کی تباہی کی بنیاد رکھ د ی ہے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو تکلیف ا س بات کی ہے کہ ایٹمی ملک پاکستان کشمیری عوام کے مقدمے کو پوری دنیا میں اٹھارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں شعبہ خواتین کی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خدیجہ عمر فاروقی نے کہاکہ کشمیری ہمارے بھائی اور کشمیر شہہ رگ ہے اس سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بھارت نے ناگا لینڈ سے ہاتھ دھولیا بہت جلد کشمیر سمیت بقیہ 6ریاستیں بھی آزادی کا اعلان کرینگی مودی بڑھکیں مار کر اب بھارت کو ٹوٹنے سے نہیں بچاسکتا