ریونیو کے عملہ کے خلافڈیڑھ لاکھ سے زائد شکایات پر کارروائی نہ ہو سکی

ریونیو کے عملہ کے خلافڈیڑھ لاکھ سے زائد شکایات پر کارروائی نہ ہو سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(عامر بٹ سے)رجسٹریشن برانچوں میں جمع کروائی جانے والی رجسٹری دستایزات کی پاسنگ کے لئے تاحال کوئی ٹائم فریم مقرر نہیں کیا جاسکا،3 سال کے دوران رشوت وصولی،بلیک میلنگ،اختیارات کا ناجائز استعمال،رجسٹری پاسنگ میں جان بوجھ کر تاخیر،نامناسب رویہ اور شہریوں کو بلاوجہ خوار کرنے کی بناء پر صوبائی دارالحکومت سے ڈیڑھ لاکھ شہریوں کی جانب سے شکایات کی گئیں،جن میں سے ایک پر بھی عمل درآمد نہ کیا جاسکا،،شہری مایوس ہو کر گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہو گئے،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق محکمہ ریونیو سے درپیش عوامی مسائل کی کمی اور ادارے کو کرپشن سے پاک کرنے لئے صوبے بھر کی رجسٹریشن برانچوں میں (سٹیزن فیڈ بیک) پروگرام کا آغاز کیا گیا جس کے تحت آپ کی اطلاع ہماری اصلاح کے نام پر پنجاب حکومت کی جانب سے ایک لیٹر جاری کیا گیا جس میں صوبے بھر کی عوام کو رجسٹریوں کی پاسنگ کے دوران درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی تحریر کرنے کی ہدایت کی گئی،جس میں عوا م کو یقینی دہانی کروائی گئی کہ وہ براہ راست اس منصوبے کی مانیٹرنگ کریں گے اور عوام کی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پر فوری قانونی کاوروائی عمل میں لائی جائے گی،جس کے نتیجے میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بولو ایس ایم ایس،آپ کی اطلاع ہماری اصلاح،فارم اور فارم پر دیئے گئے ہیلپ لائن نمبر 8070پر کال کرکے رجسٹریشن برانچ کے عملے اور آفیسرز کے خلاف ایک لاکھ سے زائد شکایات درج کرائیں۔