بھارتی ریاستی بربریت تحریک آزادی کشمیر کو نہیں رو ک سکتی،خاقان جنجوعہ

بھارتی ریاستی بربریت تحریک آزادی کشمیر کو نہیں رو ک سکتی،خاقان جنجوعہ

  

لاہور (پ ر ) تحریک جوانان پاکستان لاہور کے رہنما خاقان احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ اقوام عالم یاد رکھے اگر کشمیر میں ظلم نہ رکا تو مسلم دنیا سے شدید ردعمل اور سنگین نتائج برآمد ہوں گے، انتہاء پسندی کو ہوا ملے گی اور تشدد کا نیا دور ابھرے گا مقبوضہ کشمیر میں بد ترین بھارتی ریاستی بر یت تحریک آزادی کشمیر کو نہیں روک سکتی کشمیری اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ پاکستان کا پرچم لہرا کر اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں انڈیا ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو قتل کر رہا ہے مقام افسوس ہے اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -