تحریک انصافنے ایک سال میں ملکی معیشت کو سہارا دیا،میاں جاوید

تحریک انصافنے ایک سال میں ملکی معیشت کو سہارا دیا،میاں جاوید

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف نے اپنے پہلے ایک سال میں ملکی معیشت کو جس طرح سہار ا دیا ہے اس کے بعد انشاء للہ امید ہے کہ اگلے سال عوام کو ریلیف ملے گاان خیالات کا اظہار نصاف بزنس فورم پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے انجمن تاجران پاکستان لاہور اور انصاف بزنس فورم کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تاجر بھائی کسی بھی منفی پراپیگنڈا کا حصہ نہ بنیں اور ملک کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت کریں،اس موقع پرانصاف بزنس فورم پنجاب کے جنرل سیکریٹری میاں تنویر ریاض،انصاف بزنس فورم لاہور کے صدر چوہدری سلطان،جنرل سیکرٹری متین الرحمن،عظیم ارائیں،سردار عثمان غنی،محمد سفیان سمیت لاہور بھر کی مارکیٹوں کے تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -