ریونیو عملہ ٹیکس ریکوری کی مہم میں تیزی لائے،اصغر جوئی

ریونیو عملہ ٹیکس ریکوری کی مہم میں تیزی لائے،اصغر جوئی

  

 ہ

لاہور (اپنے نمائندے سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے ریونیو سٹاف کوزرعی انکم ٹیکس کی ریکوری، ایف بی آر ٹیکس کی وصولی، اسٹیٹ لینڈ کا تحفظ، قابضین کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا، جمعبندیوں کی بروقت تیاری، اراضی ریکارڈ سنٹر پر کھیوٹ ایشو کا ازلہ ریونیو سٹاف کی ماہانہ بنیاد پر کارگردگی کی مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کر دی۔روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر صاحبان جوڈیشل کیسز نمٹانے، شجر کاری مہم کو بنانے، ریونیو ریکارڈ کی انسپکشن، اور سائلین کو بروقت ریلیف دینے کیلئے اپنے دفاتر میں موجودگی کو بھی یقینی بنائیں گے انہوں نے سرکاری جائیداوں پر قبضے کا بھی نوٹس لیے لیا۔انہوں نے کہا سرکاری اراضی پر تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -