حکومت گنے کے کاشتکارو ں کے مفادات کا تحفظ کرے،مومنہ وحید

حکومت گنے کے کاشتکارو ں کے مفادات کا تحفظ کرے،مومنہ وحید

  

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ حکومت گندم اور گنے کے کاشتکارو ں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی نئی امدادی قیمتیں مقرر کرنے کے حوالے سے پیداواری لاگت کا تخمینہ لگانے کیلئے جامع سروے کیا جاے گااور اس ضمن میں کاشتکاروں سے بھی مشاورت کی جائے گی اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کو 99.7 فیصد سے زائد سابقہ واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں کسان دوست حکومت ہے۔ کاشتکاروں کو کریڈٹ کارڈ کے ذریعے سبسڈی اور دیگر مراعات دی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق زراعت کے فروغ اور کاشتکار کی آمدن میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -