ٹیکسٹائل کی صنعت کو سہولت دینے سے ملکی انڈسٹری ترقی کریگی،خادم حسین

ٹیکسٹائل کی صنعت کو سہولت دینے سے ملکی انڈسٹری ترقی کریگی،خادم حسین

  

لاہور(پ ر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھاری کی طرف سے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو بیرون ممالک دوروں کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کنندگان اور برآمد کنندگان کو بیرون ممالک نئی منڈیوں میں اپنی مصنوعات متعارف کروانے سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گی اور،وہاں منعقد ہونے والی نمائشوں میں شرکت اور ہمسائیہ ممالک کے امپورٹرز و ایکسپورٹرز سے کاروباری،تجارتی،صنعتی روابطہ کے فروغ کیلئے تمام مراعات و سہولیات کی فراہمی سے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی فروخت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہوگا اور ملک معاشی استحکام سے ہمکنار ہوگا اور قیمتی زرمبادلہ کا حصول بھی ممکن ہوگا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -