ملکی ترقی کیلئے محبت اور برداشت کو فروغ دینا ہوگا،وکٹر لعل

ملکی ترقی کیلئے محبت اور برداشت کو فروغ دینا ہوگا،وکٹر لعل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)او ایم پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹروکٹر لعل نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے محبت، برداشت، تحمل،صبر اور بردباری کو فروغ دینا ہو گا،بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی امن کی پہلی سیڑھی ہے،تمام مذاہب کی تعلیمات امن،بھائی چارے،رواداری،مذہبی ہم آہنگی،صبر اور محبت کا درس دیتی ہیں ان تعلیمات پر عمل کرنے اور ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی سکھانے کی اشد ضرورت ہے لہٰذا تعلیمی نصاب میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کے حوالے سے مضامین شامل کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اوورفلوئنگ مرسی فاؤنڈیشن پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر وکٹرلعل نے کہا کہ موجودہ حالات میں دنیا کو بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -