حکمران ملک میں ون پارٹی رول قائم کرنا چاہتے ہیں،پرویز ملک

حکمران ملک میں ون پارٹی رول قائم کرنا چاہتے ہیں،پرویز ملک

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن لاہورکے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیراور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے نیب عدالت میں مریم نواز حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر کیپٹن صفدر، ارکان اسمبلی اور پارٹی کارکنان پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا سودا کرنے والے سلیکٹڈ حکمرانوں کاکوئی ریاستی جبر کارکنوں کو اپنی قیادت اور رہنماؤں سے یکجہتی سے نہیں روک سکتا، نالائق حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے اورخود کو عوام کی عدالت سے بچانے کے لئے اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات بنارہی ہے نااہل حکمرانوں کی تحریک انتقام چلانے والوں کو ماضی کی طرح ایک بارپھر مایوسی اور شرمندگی اٹھانا پڑے گی نئے فسطائی حکومت ملک میں ون پارٹی رول قائم کرنا چاہتی ہے۔

سچائی، مخالف رائے، اختلاف نظر اور دوسروں کے وجود سے موجودہ حکمران الرجک ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -