حافظ عابد علی تاجروں کے ٹیکس مسائل حل کرنے کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی میں شامل

حافظ عابد علی تاجروں کے ٹیکس مسائل حل کرنے کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی میں ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کے ٹیکس مسائل کے حل اور پروسیجر کو آسان بنانے کے لئے قائم کمیٹی میں قومی تاجر اتحاد کے مزید دو ارکان قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکریٹری حافظ عابد علی اور سینئر راہنماء شیخ عمر حیات کو بھی شامل کر لیا گیا،ایف بی آر کی جانب سے قائم کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد م میں ایف بی آر کے کانفرنس ہال میں منعقد ہو رہا ہے۔

تمام ارکاکین اور کمیٹی ممبرز کو ہدائت جاری کر دی گئی ہے کو وہ اجلاس میں شرکت کرکے تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی اپنی تجاویز دیں جس کے بعد ایف بی آر ان تجاویز کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر ے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -