اینٹی کرپشن، مال اور کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی،64کنال سرکاری زمین واگزار

اینٹی کرپشن، مال اور کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی،64کنال سرکاری زمین واگزار

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے ہربنس پورہ میں محکمہ مال اور کارپوریشن عملہ کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کیا اینٹی کرپشن نے ایک ارب تیس کروڑ روپے مالیت کا 64کنال سرکاری رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کروالیاڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایت پر ڈائریکٹر لاہور ریجن اے ڈاکٹر شاہ زیب حسنین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا آصف نور کی سربراہی میں کارروائی کی گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ،اسٹنٹ کمشنر عبدالرزق ڈوگر ریونیو آفسر اسماعیل شاھد قانونگو محمد اظہر اور پٹواری حلقہ ریاض جھنگوی بھی غیر قانونی تعمیرات کو گرانے میں پیش پیش نظر آئے اینٹی کرپشن نے مستقبل میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -