امریکہ کا کشمیر کو بھارت کا اندرونی مسئلہ قراردینا غلط ہے،اشر ف جلالی

امریکہ کا کشمیر کو بھارت کا اندرونی مسئلہ قراردینا غلط ہے،اشر ف جلالی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کا کشمیر کو بھارت کااندرونی مسئلہ قرار دینا جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔ حکمران مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ سے کوئی امید وابستہ نہ کریں جو امریکہ مسلم ممالک کو نشانہ بنانے کیلئے معمولی بہانے کی تلاش میں رہتا ہے۔پھر انسانی حقوق کی کسی خلاف ورزی کو آڑ بنا کر فضائی حملہ کردیتا ہے۔

افسوس کہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام پر ٹرمپ کی زبان سے صرف تشویش کا لفظ نکل سکا ہے۔مسلمان ملکوں پرتو معمولی سی خلاف ورزی پر اقتصادی پابندیاں لگادی جاتی ہیں بھارت کو اقتصادی پابندیاں لگا کر کیوں نہیں جھکایاجا سکتا۔نہ عالمی عدالتِ انصاف میں مسلمانوں کیلئے انصاف ہے اور نہ ہی سلامتی کونسل میں مسلمانوں کیلئے سلامتی ہے۔پاکستانی حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں اور کشمیر کی آزادی کیلئے جھاد اسلامی کا راستہ اختیار کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -