تحفظ ختم نبوت ہر مسلمان کا مذہبی فریضہ ہے،مولانا فضل الرحیم

تحفظ ختم نبوت ہر مسلمان کا مذہبی فریضہ ہے،مولانا فضل الرحیم

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے اراکین مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبد النعیم،مولانا خالد محمود، قاری عبدالعزیز، مولانا سعید وقارنے 21ستمبر کو لاہور میں ہونیوالی تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم، جامعہ اشرفیہ کے ناظم اعلیٰ حافظ اسعد عبید، ہربنس پورہ میں جے یوآئی کے مقامی امیر مولاناامجد سعید، حلیمہ سعدیہ ایجو کیشنل ٹرسٹ کے مدیر قاری منسوب رحیمی، ناظم اعلیٰ قاری داؤدنقشبندی ودیگر سے ملاقات کی اور انکو کانفرنس کی دعوت کی۔علماء نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ موجودہ حکمران اسلام کے بنیادی عقائد کا مذاق اڑاکر مسلمانوں کے جذبہ ایمانی سے کھیل رہے ہیں پوری امت اس پر رنجیدہ ہے مولانا فضل الرحیم نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -