پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج خوش آئند ہے،انصر مجید

پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج خوش آئند ہے،انصر مجید

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے پیکیج انتہائی خوش آئند ہے۔صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ شریف برادران نے قومی خزانے سے اپنے جیبیں بھر کر جنوبی پنجاب کے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں۔ سابق حکمرانوں نے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کی بجائے اپنی ذاتی نمود و نمائش پر لٹا دیا۔کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن نے پوری دنیا میں پاکستانی سیاست کو بدنام کرکے رکھ دیاہے۔

کرپٹ حکمران اور ان کے چہرے عوامی خدمت کی بجائے اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔ عمران خان نے کرپٹ حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام میں بے نقاب کر دیا۔

صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ تحریک انصاف عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبے ترتیب دے کر حقیقی معنوں میں تبدیلی لائے گی۔ماڈل ٹاؤن کو پورا پاکستان سمجھنے والے آج اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں۔پاکستانی عوام کو بنیادی ضروریات زندگی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ریاست مشکل وقت میں عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -