دی لاہور لائیسیم سکول کے زیر اہتمام کشمیر سے اظہارِ یک جہتی کیلئے ریلی

دی لاہور لائیسیم سکول کے زیر اہتمام کشمیر سے اظہارِ یک جہتی کیلئے ریلی

  

لاہور(پ ر)دی لاہور لائیسیم کینال سائیڈ سکول کے زیر اہتمام کشمیر سے اظہارِ یک جہتی کے لئے ایک پرامن ریلی کا انعقاد ہوا جس میں سکول کے طلباء وطالبات سمیت سکول اساتذہ و والدین کے ہمراہ ڈائریکٹر سکولز ہاشم سلطان اور سجاد احمد چیمہ نے بھی شرکت کی۔ ریلی کی قیادت سکول پرنسپل انجم ممتاز نے کی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ کشمیر سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے سکول پرنسپل نے کہا کہ سلامتی کونسل کو چاہیے کشمیر سے بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم کروایا جائے اور کشمیر میں ظلم بند کرایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -