چاروں مسالک علماء بورڈ کے زیراہتمام آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا

  چاروں مسالک علماء بورڈ کے زیراہتمام آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا

  

لاہور(پ ر)امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرچاروں مسالک علماء بورڈکے چیئرمین علامہ حافظ شعیب الرحمن قاسمی نے اپنے ایک بیان میں چاروں مسالک علماء بورڈکی طرف سے آج جمعہ 23اگست کومظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ملک بھرمیں یوم یکجہتی کشمیرمنانے کا اعلان کیا ہے۔

جس کے تحت ملک بھر کی مساجد میں تمام مکاتب فکر کے علماء وخطباء اجتماعات جمعہ پر کشمیرپر بھارتی غاصبانہ قبضے اوربھارتی درندوں فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلندکرتے ہوئے عوام الناس سے مذمتی قراردادیں پاس کرائیں گے جبکہ مساجد کے باہر بعدنماز جمعہ مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر عالمی دہشتگرد بھارت کیخلاف اورکشمیریوں کے حق میں بھرپور ریلیاں وجلوس نکالیں اورزبردست یکجہتی کشمیرمظاہرے کرینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -