صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور کا اٹاری کے مقام کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور کا اٹاری کے مقام کا دورہ، انتظامات کا ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے دریائے ستلج پر واقع اٹاری کے مقام کا تفصیلی دورہ کیا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کشتی کا سفر کرکے تمام مقام کا تفصیلی معائنہ کیا اور حفاظتی انتظامات بارے ضلعی انتظامیہ سے بریفنگ بھی لی۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ کسی بھی قسم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے صوبائی اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جا چکے ہیں اور کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو اداروں کے ساتھ پاک فوج کو بھی الرٹ جا ری کیا جا چکا ہے۔صوبائی وزیر نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کئے جانیوالے اقدامات پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپس،خوراک اور ادویات وغیرہ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

تاہم سیلاب سے قبل نزدیکی آبادیوں کو خالی کراکر ہی بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ بھارت کی جانب سے مسلسل آبی جارحیت جاری ہے مگر یہ امر قابل اطمینان ہے کہ ہمارے تمام متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -