کو چیئرمین انجمن تاجران اعجاز چوہدری حج کی سعادت حاصل کرکے وطن پہنچ گئے
لاہور(سٹی رپورٹر)صدر انجمن آڑھتیاں مرکزی سبزی منڈی بادامی باغ (کو چیئرمین پاکستان انجمن تاجران لاہور)محمد اعجاز چوہدری حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس پہنچ گئے،لاہور کے پیٹرن انچیف عمران بشیر،سینئر نائب صدر سید عظمت علی شاہ،سینئر وائس چیئرمین آغا ذوالفقار احمد،نائب صدر لالہ یاسر نصیر،نائب صدر چوہدر ی قدیر،جوائنٹ سیکریٹری چوہدری جاوید اکرم،ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری صدام اطہر خان،چوہدر ی آصف شکور اور چوہدر ی عادل نے محمد اعجاز چوہدری کو اس عزیم سعادت پر مبارک باد دی اور کہا کہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرناہر مسلمان کا خواب ہے جس کے لئے دن رات اللہ کی بارگاہ میں دعائیں کرتا ہے،وہ افراد بڑے ہی خوش نصیب ہیں جو اس مبارک گھر کی زیارت اور طواف کرتے ہیں جہاں ہمارے پیارے آقا ﷺ کے قدم مبارک لگے ہم اس مبارک گھڑی پر محمد اعجاز چوہدری کو مبارک باد دیتے ہیں۔
اور دعا گو ہیں اللہ تمام مسلمانوں کو حج بیت اللہ کی سعادت نصیب فرمائے۔