مخالفین حسدکی وجہ سے میرے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں‘لائبہ خان
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وپر فارمر لائبہ خان نے بتایا کہ میرے مخالفین مجھ سے بغض اور حسدکی وجہ سے میرے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ عزت وذلت میرے سوہنے اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے،مخالفین ایڑی چوٹی کا زورلگا لیں،اورجوکرنا چاہتے ہیں وہ کرلیں لیکن جو مجھے شہرت،عزت میرے اللہ نے عطا کی ہے اسے کوئی کم نہیں کرسکتا،لائبہ خان نے مزیدکہا کہ میں آج بھی متعددپروجیکٹس میں مصروف ہوں جن کی شوٹنگزمیں حصہ لے رہی ہوں۔لائبہ خان کو مخالفین نے ”شی میل“کہنا شروع کردیا لائبہ خان کوان کے مخالفین نے ”شی میل“کے نام سے مشہورکردیا،اور شوبز انڈسٹری میں انہیں مخالفین کی طرف سے ”شی میل“کے القابات سے نوازا جارہا ہے۔