معروف قوال حمزہ اکرم برطانیہ میں گرین بیلٹ فیسٹیول میں پرفارم کریں گے
لاہور(پ ر) قوالی کی صنعت میں نمایاں مقام رکھنے والے قوال حمزہ اکرم برادرز تیمور اکرم اور عبدالاکرم نے یوکے میں اپنی پرفارمنس دینے کی تیاریاں مکمل کرلیں، معروف قوال برادرز یونائیٹڈ کنگڈم میں منعقد ہونیوالے ملک کے سب سے بڑے دی گرین بیلٹ فیسٹیول 2019میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ معروف قوال اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ 25اگست کو نارتھیمپٹن شائر میں کریں گے جہاں مختلف کمیونٹییز اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے 20ہزار سے زائد شائقین یہ پرفارمنس دیکھیں گے، جبکہ 26اگست کو فیسٹیول میں منعقدہ ورکشاپ میں حمزہ اکرم اور برادرزپاکستان ثقافت میں صوفی میوزک اور قوالی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔اس حوالے سے جاری ایک بیان میں حمزہ اکرم کا کہنا تھا کہ گرین بیلٹ فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسیقی کی مختلف صنفوں کی ترجمانی کرتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ قوالی ہماری ملک کی ثقافت کا ایک بنیادی جز ہے۔
، اور ہم تصوف سے متعلق علم کو پوری دنیا میں پہچانا چاہتے ہیں، جو کہ محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام ہے۔
یاد رہے کہ گرین بیلٹ فیسٹیول آرٹ، ایکٹوازم اور روحانیت کا جشن ہے، جس کا مقصد آرٹ، بھروسہ اور انصاف کے لیے جگہ بنانا ہے، یہ فیسٹیول ہر سال یوکے میں مختلف مقامات پر منعقدکیا جاتا ہے، جس میں U2، Ed Sheeran، Daniel Begingfield،Steve Taylorسمیت دنیا بھر کے مایہ ناز میوزیشنز پابندی سے شرکت کرتے ہیں۔