پلاک میں شاعر و دانشور کرامت گردیزی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پلاک میں شاعر و دانشور کرامت گردیزی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
 پلاک میں شاعر و دانشور کرامت گردیزی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچرمیں ملتان کے شاعر و دانشور کرامت گردیزی کے اعزاز میں تقریب،ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا جنوبی پنجاب دانش، علم،فن،ثقافت اور کلچر کا سمندر ہے۔کرامت گردیزی جیسے شاعر پنجاب کا عظیم سرمایہ ہیں۔وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق جنوبی پنجاب میں پلاک اپنی سرگرمیاں مزید وسیع کررہا ہے۔پلاک ہفتے میں ایک بار جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں نامور شاعروں،ادیبوں،افسانہ نگاروں اور فنکاروں کے اعزاز میں تقریبات منعقد کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کرامت گردیزی جن کی اب تک 12 سے زائد شعری کتب شائع ہوچکی ہیں کے ساتھ ایک ادبی نشست کا اہتمام قابل فخر ہے۔ آخر میں کرامت گردیزی نے اپنی منتخب شاعری سنائی جسے سنکر احساس ہوا کہ ان کی شاعری میں رومانیت کا پہلو زیادہ نمایاں ہے اور انہوں نے استعارات کا استعمال بڑی خوبصورتی سے کیا ہے۔

مزید :

کلچر -