عید الاضحی پر فلموں کی کامیاب نمائش پر خوشی ہے،علینہ زیدی  

  عید الاضحی پر فلموں کی کامیاب نمائش پر خوشی ہے،علینہ زیدی  
  عید الاضحی پر فلموں کی کامیاب نمائش پر خوشی ہے،علینہ زیدی  

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل علینہ زیدی نے رواں برس عید الفطر کے بعد عید الاضحی پر نمائش ہونے والی فلموں کی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے تہوار پر ریلیز ہونے والی فلمو ں کے بہتر بزنس سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے ہمیں بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی اور عید الفطر کے بعد عید الاضحی پر متعدد فلموں کی نمائش سے ثابت ہوا ہے کہ اگر اچھے سکرپٹ کی حامل فلمیں بنیں تو فلم بین ضرور سینما گھروں کی طرف آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی فلموں کی ریلیز نہ ہونے سے بھی ہماری انڈسٹری کے مجموعی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلمسازوں کو نئے آئیڈیاز کے ساتھ میدان میں آنا چاہئے۔

اور اسی سے ہماری انڈسٹری کو عروج حاصل ہوگا۔

مزید :

کلچر -