سوھنی بلوچ آج سے گوجرانوالہ کے مقامی تھیٹر میں پرفارم کریں گی  

  سوھنی بلوچ آج سے گوجرانوالہ کے مقامی تھیٹر میں پرفارم کریں گی  
  سوھنی بلوچ آج سے گوجرانوالہ کے مقامی تھیٹر میں پرفارم کریں گی  

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر سوھنی بلوچ آج سے گوجرانوالہ کے مقامی تھیٹر میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامے ”نخرہ گوری دا“میں نئے ڈانس آئٹمز کے ساتھ پرفارم کریں گی۔میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں کم مگر معیاری کام کروں میں لاہور سمیت مختلف شہروں میں پرفارم کرچکی ہوں مجھے یقین ہے کہ اہالیان گوجرانوالہ کو بھی میری پرفارمنس پسند آئے گی۔سوھنی بلوچ نے کہا ہے کہ مجھے رقص سے جنون کی حد تک محبت ہے۔سوھنی بلوچ نے بتایا کہ میڈیا بیک گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں نہیں معلوم تھا کہ اداکاری کا بطور کیریئر بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے۔میں نے والدین کی اجازت سے تھیڑ کیا اور اور فلمز کیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کو صرف کام نہیں سمجھتیں بلکہ یہ ان کا جنون ہے۔

اور جنون کی حد تک اداکاری سے محبت کرتی ہیں۔

مزید :

کلچر -