گومل یونیورسٹی کودن دوگنی رات چوگنی ترقی میں دیکھنا چاہتے ہیں، بریگیڈیئر شمریز

گومل یونیورسٹی کودن دوگنی رات چوگنی ترقی میں دیکھنا چاہتے ہیں، بریگیڈیئر ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)بریگیڈئیر شمریزکا گومل یونیورسٹی کا خصوصی دورہ اس موقع پر بریگیڈئیر شمریز نے گومل یونیورسٹی میں پاک فوج کے تعاون سے بین الاقوامی سطح کے نئے بننے سپورٹس کمپلیکس کے کام بھی جائزہ لیا۔ جس کا اعلان کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود(ہلال امتیازملٹری)نے گومل یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر کیا تھا۔ اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود نے ان کا استقبال کیاجبکہ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان،ڈین فیکلٹی آف فواس ڈاکٹر شکیب اللہ، ڈائریکٹر فاصلاتی نظام پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق،ڈائریکٹر شعبہ جی سی بی بی ڈاکٹر بدر،ڈائریکٹر سپورٹس نجم، شعبہ سپورٹس سائنسز کے ڈاکٹر ضیاء الاسلام‘دیگر انتظامی و سیکیورٹی افسران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کے اہم میٹنگ کے سبب شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے انکا بریگیڈئیر شمریز کو نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔ بریگیڈئیر شمریز کو نئے بننے والی سپورٹس کمپلیکس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ سپورٹس کمپلیکس جوکہ تقریبا50کنال کے رقبہ پر محیط ہو گا۔جدید سہولیات سے آراستہ اس سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس گراؤنڈ،باسکٹ بال کوٹ، لانگ ٹینس کورٹ، والی بال کورٹ اورچار سومیٹر ایتھیلیٹک ٹریک بننے کا کام تیزی سے جاری ہے جس میں جس میں سولرلائٹس بھی نصب کی جائیں گی۔بریگیڈئیر شمریز نے سپورٹس کمپلیکس کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ گومل یونیورسٹی اور اس کے طلباء کی بہتری اور ترقی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔ تعلیمی اداروں میں بہترین ماحول کی دستیابی سے ہی ملک ترقی کرتا ہے۔ انشاء اللہ میرا ہر قسم کا تعاون گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کے ساتھ رہے گا، گومل یونیورسٹی ہمارا ایک ادار ہے اور ہم اس ادارے کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی میں دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی ہر قسم کی سپورٹ جو ہم سے ہو سکے گی اور یونیورسٹی کی بھلائی و ترقی کیلئے ہر وقت انتظامیہ کے ساتھ رہیں گے۔اس موقع پربریگیڈئیر شمریز کوپاک فوج کے تعاون سے بننے والے جم کا دورہ بھی کرایا گیا اور آئی جی ایف سی فرنٹیئر کور ساؤتھ مظہر عباسی کے اعلان کردہ ڈے کیئر سنٹر کی جگہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صدر گواسا ڈاکٹر بدر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شکیب اللہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق اور ڈاکٹر ضیاء الاسلام نے بریگیڈئیر شمریز کو باضابطہ طور پر گواسا کی طرف سے دعوت دی جس کو بریگیڈئیر شمریز نے خندہ پیشانی سے قبول کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -