مردان،محرم الحرام آمد،ڈی پی او کے زیر صدارت اجلاس

مردان،محرم الحرام آمد،ڈی پی او کے زیر صدارت اجلاس

  

مردان (بیورورپورٹ) ڈی پی او آفس میں ڈی پی او سجاد خان کے زیر صدارت محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں ایس پی اپریشن مشتاق احمد،ایس ایچ او تھانہ سٹی محسن فواد خان،تاجر برادری،امن کمیٹی ممبران اور علماء کرام نے شرکت کی۔ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ضلع بھر کی اور خصوصا محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ضلع بھر میں مختلف شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں لگائی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ پولیس کے علاوہ عوام بھی اپنے آپ کو اردگرد کے حالات سے باخبر رکھیں کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی وغیرہ کی اطلاع فوراًمقامی پولیس یا کنڑول روم نمبر 0937-9230065کو دیں کیونکہ عوامی تعاون کی بدولت ہی سماج دشمن عناصر کے مزموم ارادوں کو ملیا میٹ کیا جاسکتا ہے، علماء کرام امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور محرم الحرام کے دوران انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کریں کوئی بھی ایسی تقریر /تحریر نہیں کرینگے جس سے فرقہ ورانہ فسادات پیدا ہونے کا خدشہ ہو یا کسی بھی مسلک کی دل ازاری ہو اس موقع پر تمام شرکاء نے امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -