ایبٹ آباد،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی ڈھونڈاں کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی کشمیر ریلی

ایبٹ آباد،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی ڈھونڈاں کے زیر اہتمام اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(نامہ نگار) کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بانڈی ڈھونڈاں نے یکجہتی ریلی نکالی جس میں سینکڑوں طالبعلموں اور اساتذہ نے شرکت کی ریلی ہائی سکول موڑ سے شروع ہوئی اور مین چوک قلندرآباد پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی مظالم کیخلاف قلندرآباد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی ڈھونڈاں نے یکجہتی کشمیر نکالی جس میں سیکنڑوں کی تعداد میں بچوں اور اساتذاہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی سکول سے نکالی گئی اور ختم نبوت چوک قلندرآباد میں اختتام پذیر ہوئی جہاں پر بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور شدید نعرہ بازی کی گئی ریلی میں شریک بچوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے،