خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے: عاطف خان

خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے: عاطف ...

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل و سیاحت عاطف خان نے کہاہے کہ صوبائی سطح پر ایک ایسا نظام متعارف کراررہے ہیں جس سے یہاں کے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر بہتر انداز میں نمائندگی مل سکے گی۔ خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع کے نوجوانون میں بے پنا ٹیلنٹ موجود ہے جسے سامنے لانے کیلئے صوبائی حکومت شروع دن سے اقدامات کررہی ہے۔ پشاور کے جمخانہ گراونڈ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے عاطف خان نے بتایاکہ عمران خان کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ میں قبائلی اضلاع سمیت پورے صوبے سے کھلاڑی ٹرائل میں شرکت کررہے ہیں، ٹیلنٹ ہنٹ میں منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں سے اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فارسٹ باولر شعیب اختر، عمر گل اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف ٹرائل لیں گے۔ ان کا کہناتھاکہ یہ امر خوش ائند ہے کہ یہاں کہ کھلاڑیوں کی ملکی ٹیم میں نمائندگی زیادہ ہے، کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے بارے میں خیال ہے کہ اس پر چند لوگوں کا قبضہ ہے۔ اوپن ٹرائلز کرانے سے سفارشی کلچر کا خاتمہ ہو گا، اس سلسلے میں وفاقی وزیر کھیل ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ کرکٹ ٹیلنٹ ہنت کے ذریعے مستحق کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی کا سلسلہ ختم ہوجائیگا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی بھی موجود تھے۔ فضل الہٰی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کے تین ہزار کھلاڑیوں نے اپنی رجسٹریشن کرائی تھی جن میں ٹرائل کے ذریعے 200 کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا۔تمام فیصلے میرٹ کے مطابق ہونگے اور کسی کھلاڑی کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -