توہین عدالت کی درخواست،چیف سیکرٹری کونوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست،چیف سیکرٹری کونوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرچیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔یہ درخواست محکمہ ہاؤسنگ کے سپرنٹنڈنگ انجینئرسید خالد ندیم بخاری کی طرف سے دائر کی گئی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ درخواست گزار ساہیوال میں گریڈ 18پرتعینات ہیں،سینئرترین ہونے کے باوجود ترقی نہیں دی جارہی،محکمانہ انکوائریاں چلنے کوجواز بناتے ہوئے معاملہ سلیکشن بورڈ کو نہیں بھیجا جارہا۔سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں انکوائریاں زیرالتواء ہونے کی بنا پرکسی افسرکی ترقی کو نہیں روکاجا سکتا،درخواست گزار کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی تفصیل بھی پیش کی اورکہا کہ عدالت نے چیف سیکرٹری کو درخواست گزار کی ترقی کے معاملے کاجائزہ لینے کاحکم دیا تھا،عدالتی حکم کے باوجود درخواست پرفیصلہ نہیں کیا گیا،د،عدالت میں ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری نبیلہ عرفان پیش ہوئیں اورعدالت کو آگاہ کیا کہ 6 اگست کوان کی ترقی کے حوالے سے میٹنگ منٹس وزیراعلیٰ کو بھجوادیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -