دکان سیل کرنے کیخلاف درخواست، ڈی جی ماحولیات کوفیصلہ کرنے کا حکم

دکان سیل کرنے کیخلاف درخواست، ڈی جی ماحولیات کوفیصلہ کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ ماحولیات کی جانب سے پلاسٹک سکریپ کا کاروبار کرنے والے شہری کی دکان سیل کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی ماحولیات کو درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔درخواست گزار وسیم ماجد کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاکہ وہ پلاسٹک سکریپ کا کاروبار کرتا ہے،محکمہ ماحولیات کی جانب سے دکانیں سیل کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیاکہ ان کے کاروبار سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوتی ہے،محکمہ ماحولیات کی جانب سے لگایا گیا الزام درست نہیں،دکانیں سیل کرنے سے قبل کسی قسم کا نوٹس بھی نہیں دیا گیا،دکانوں کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -