کوٹ لکھپت،قتل یا خودکشی؟ میاں بیوی کی پھندالگی لاشیں برآمد

کوٹ لکھپت،قتل یا خودکشی؟ میاں بیوی کی پھندالگی لاشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے لاشیں مردہ خانے جمع کروا کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ میں گھر سے میاں بیوی کی نعشیں ملی ہیں۔دونوں کی نعشیں چند روز پرانی ہیں۔اور انکی عمریں 40 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کے مطابق ا بتدائی تفتیش میں دونوں میاں بیوی نے خودکشی کی ہے، تاہم دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے،دونوں میاں بیوی کی لاشیں پھندے سے لٹکی ہوئی تھیں،لاشیں بشیر احمد اور اسکی اہلیہ کی ہیں۔تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق واضح ہوجائینگے۔

مزید :

علاقائی -