7 بھٹہ مزدور بازیابی کے بعد رہا

  7 بھٹہ مزدور بازیابی کے بعد رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے 7بھٹہ مزدوروں کوبازیاب کرواکے آزاد کردیا۔آزاد ہونے والوں میں دو مرد،د دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں، عدالت نے یہ کارروائی ارشد مسیح کی درخواست پر کی، جس میں کہا گیاتھا کہ چیچوکی ملیاں میں بھٹہ مالک حاجی گل فراز نے اس کے عزیز و اقارب کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے، سرکاری ریٹ کے مطابق اینٹیں بنانے کی اجرت بھی نہیں دی جاتی، محبوس رشتے داروں سے جبری مشقت لی جا رہی ہے، انہیں بازیاب کروا یا جائے،عدالت نے بیلف کے ذریعے ان مزدوروں کو بازیاب کرواکے آزاد کردیا۔

مزید :

علاقائی -