جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت 20ایس پیز کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ

جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت 20ایس پیز کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت 20ایس پیز کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ وفد میں پنجاب بھر کے جدید کرمینل انویسٹی گیشن وینگ کے افسران شامل تھے۔دورے کے موقع پر وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اکبر ناصر خان نے مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی۔اس موقع پروفد کو جوڈیشل فرنزک آگاہی اور ویڈیو شواہد کے حصول بارے بتایا گیا۔وفد کے شرکاء کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موصول شدہ ویڈیو شواہد کریمینل ٹرائل میں بہت مددگارثابت ہو رہا ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سسٹم سے آگاہی پولیس افسران کے تربیتی کورس کا لازمی جزو ہے۔ سیف سٹی منصوبہ شہر میں امن و امان کے قیام میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

مزید :

علاقائی -