بلدیہ فیکٹری کیس میں بڑی پیش رفت، بھیلہ برادران بیان دینے پر تیار

  بلدیہ فیکٹری کیس میں بڑی پیش رفت، بھیلہ برادران بیان دینے پر تیار

  

کراچی (این این آئی)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت، فیکٹری مالکان نے بیان دینے کی رضا مندی ظاہر کردی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 27اگست کو دبئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کیا جائیگا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عد الت کے روبرو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا۔ مقدمہ کے پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ اور تفتیشی افسر راجا جہانگیر بھی پیش ہوئے، مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ نے فیکٹری مالکان کا تحریری جواب جمع کرادیااورکہا بھیلہ برادران ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کو تیار ہیں۔ ساجد محبوب شیخ نے فیکٹری مالکان کی بیان دینے کی رضا مندی سے متعلق خط جمع کرایا۔ عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے 27اگست کو بیان ریکا رڈ کیا جائیگا۔

عدالت نے سماعت 27اگست تک ملتوی کردی۔ فیکٹری مالکان کے ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔گزشتہ سماعت پر ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے مقدمے کی اصل جے آئی ٹی جمع کرائی تھی۔ پولیس کے مطابق بلدیہ فیکٹری آتشزدگی میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

بلدیہ فیکٹری کیس

مزید :

علاقائی -