ناقص کارکردگی، 30تھانوں کے انویسٹی گیشن آفیسرز کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع

ناقص کارکردگی، 30تھانوں کے انویسٹی گیشن آفیسرز کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع

  

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او نے لاہور کے 30 تھانوں کے تفتیشی افسران کے خلاف ناقص تفتیش کرنے پر محکمانہ کارروائی شروع کرتے ہوئے اس سلسلے میں مراسلہ سیشن کورٹ کے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے مشتاق احمد سیشن کوبھجوا دیاہے۔یادرہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرآفس سے لاہور کے 30 تھانوں کے تفتیشی افسران کے خلاف ناقص تفتیش کرنے اور چالان واپس بھجواتے ہوئے سی سی پی او اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو کارروائی کے لئے مراسلہ بھجوایا گیا تھا۔ اس مراسلے پر سی سی پی او نے فوری کارروائی کرتے ہوے تیس تھانوں کے مختلف تفتیشی افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا،رائے مشتاق احمد کو مراسلہ بھجواتے ہوے بتایا گیاہے کہ ناقص تفتیش کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے سی سی پی او کو لکھا کہ جن چالان پر اعتراضات لگا کر واپس بھجوائے گئے تھے ان کو فوری واپس بھجوایا جائے تاکہ ان چالانوں کو عدالتی تعطیلات ختم ہونے سے پہلے عدالتوں میں بھجوا دئیے جائیں۔ جن پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ان میں ڈیفنس بی کے اے ایس آئی علی رضا، ڈیفنس بی کے سب انسپکٹر محمد اکرم، داتادربار تھانے کے سب انسپکٹرو محمد علی،سٹی راے ونڈ کے عبد المجید، تھانہ نولکھا کے سب انسپکٹر عدیل سمیت دیگر تھانوں کے اہلکارشامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -