کاہنہ اورگلشن اقبال سے دو افراد کی لاشیں برآمد

  کاہنہ اورگلشن اقبال سے دو افراد کی لاشیں برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر )کاہنہ کے علاقہ سے 48 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے سوئے آصل کے قریب 48 سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔مزید براں گلشن اقبال کے علاقہ سے 20 سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش ملی ہے،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش مردہ خانے جمع کروادی۔

مزید :

علاقائی -