پنجاب،24گھنٹے کے دوران 805 ٹریفک حادثات

پنجاب،24گھنٹے کے دوران 805 ٹریفک حادثات

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 805روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 538افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 332 ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 23مسافر394اور168پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ180ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت177متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 81حادثات میں 95متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان48حادثات میں 51متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل894متاثرین میں 712مرد اور182خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 159افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 477افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ258زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 669موٹر سائیکلز،93آٹو رکشے،87موٹر کاریں،36وین7مسافربسیں،9ٹرک اور122دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -