مخالفین نے پیشی سے واپس آنیوالے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
لاہور(کرائم رپورٹر) ملت پارک کے علاقہ مخالفین کی فائرنگ سے 27 سالہ شخص ہلاک ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملت پارک کا رہائشی 27 سالہ وقاص گجر عدالت پیشی سے واپس آکر محلے میں بیٹھا تھا اس دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وقاص گجر سر میں گولیاں لگنے کے نتیجے موقع پر دم توڑ گیا اور ملزمان فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق مقتول قتل کے الزام میں عدالت میں عدالت پیشی کے بعد واپس آیا تھا، مقتول کا والد شوکت پولیس میں سب انسپکٹر ہے۔