ستوکتلہ،زخمی ہونے والا ایک اور شخص ہسپتال میں چل بسا

ستوکتلہ،زخمی ہونے والا ایک اور شخص ہسپتال میں چل بسا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ستوکتلہ کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا ایک اور شخص ہسپتال میں چل بسا، ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی۔واقعہ میں زخمی تیسرا شخص تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔تفصیلات کے مطابق جاوید مسیح کا اپنے محلے دارامجد کے ساتھ جھگڑا ہوا۔جس پر ملزم امجد نے ساتھیوں کے ہمراہ چھریوں کے وار سے جاوید کو ہلاک اور دو بھائیوں کو زخمی کر دیا۔جھگڑے میں زخمی ہونے والا دوسرا بھائی سلمان بھی ہسپتال میں زخموں تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تیسرا بھائی عدیل ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔پولیس نے دوملزموں کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم امجد تاحال گرفتار نہ ہو سکا ہے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا کے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -