وارڈن کے چالان کرنے پرڈرائیور نے گاڑی چڑھا کرا سے زخمی کردیا

وارڈن کے چالان کرنے پرڈرائیور نے گاڑی چڑھا کرا سے زخمی کردیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر )لکشمی چوک میں کار سوار نے چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن ساجد پرگاڑی چڑھا دی جس سے وہ زخمی ہو گیا، ساتھی وارڈنز نے گاڑی پکڑ کر تھانہ میں بند کردی۔ سٹی ٹریفک کے مطابق لکشمی چوک کے قریب رانگ پارکنگ پرٹریفک وارڈن ساجد نے گاڑی کو روکاجس پر ڈرائیور نے چالان ٹکٹ لینے کی بجائے وارڈن پر گاڑی چڑھا کر فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران ڈرائیور کے گاڑی چڑھانے پر وارڈن ساجد زخمی ہو گیا۔واقعہ کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی، سی ٹی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

علاقائی -