دراز کی شکریہ پاکستان مہم کا آغاز 22 اگست سے ہوگا، ایم ڈی

دراز کی شکریہ پاکستان مہم کا آغاز 22 اگست سے ہوگا، ایم ڈی

  

لاہور (پ ر)دراز جنوبی ایشیاء میں معروف آن لائن مارکیٹ پلیس ہے جو لاکھوں صارفین کے ساتھ ہزاروں فروخت کنندگانکو منسلک کرتی ہے۔ دراز کے پاس 15 ہزار سے زائد سیلرز کی کمیونٹی ہے اور یہ انٹرپرینیورز کیلئے ایک یونیورسٹی ہے جہاں ہر ماہ پاکستان میں ای کامرس آپریشنز کے بارے میں 2000 سے زائد نئے سیلرز کو تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ 20 لاکھ سے زائد پاکستانی عوام ہر روز دراز استعمال کرتے ہیں جو سیلرز کو دراز کے ساتھ چھ سے ساتھ اعداد پر مشتمل کاروبار بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ دراز علی بابا گروپ کا حصہ ہے اور ڈیجیٹل اکانومی کے شعبہ میں کسی بھی جگہ کاروبار کو آسان بنانے کے اپنے مشن پر فخر محسوس کرتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی، آن لائن تجارت، موبائل ادائیگیوں اور لاجسٹکس میں عالمی لیڈر شپ اور تجربہ حاصل کرنے کیلئے اپنے مشن پر گامزن ہے۔ صارفین اور سیلرز کے درمیان تعلق قائم کرنا اور لین دین سے ہٹ کر معاشرے میں احساس پیدا کرنا اس کے کاروباری ماڈل کی بنیاد ہے۔ خریدار اور فروخت کنندہ کے بنیادی تعلق سے آگے بڑھنے اور گہرے روابط تشکیل دیتے ہوئے دراز نے گزشتہ ایک سال کے دوران اپنے پلیٹ فارم پر مختلف ٹولز اور خصوصیات متعارف کرائی ہیں۔دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایہ نے کہا کہ ایک سیلر کی نمو اور کامیابی کا زیادہ تر انحصار اس کے صارف بیس پر ہوتا ہے اور شکریہ پاکستان مہم اس حوالے سے خریدار اور فروخت کنندہ کے مابین تعلق کی ایک مہم ہے جس کیلئے ہم کام کر رہے ہیں۔ یہ سیلرز کی جانب سے صارفین کو شکریہ ادا کرنے کی ایک علامت ہے اور وہ ان کی کامیابی کو سراہتے ہیں۔ یہ مہم 22 اگست کو شروع ہوگی اور Thank you ڈیلز کی ایک وسیع رینج کی میزبانی کرے گی جس میں کولیکٹ ایبل واؤچرز، فلیش سیلز، انعامات اور بہت سی دیگر چیزیں شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -