لرنرز کو لیڈرز بنانے پر یقین رکھتے ہیں،صدریو ایم ٹی

  لرنرز کو لیڈرز بنانے پر یقین رکھتے ہیں،صدریو ایم ٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں " تھنکنگ پاکستان" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد گیا جس میں یو ایم ٹی کے پر یزیڈنٹ ابراہیم حسن مراداوردیگر یو ایم ٹی ممران سمیت سکالرز، بیوروکریٹس، عدلیہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے نامور افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پر یزیڈنٹ یو ایم ٹی نے تمام مقررین اور شرکا ء کو خوش آمدید کہا اور ان کو یو ایم ٹی کا تعارف پیش کیا۔انکا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی پاکستان کا ایک غیر منافعہ بخش تعلیمی ادارہ ہے جو طلبہ کو اعلیٰ اور میعاری تعلیم کے ساتھ ساتھ پچھلے پانچ سال میں تقریبا تین ارب روپے کے سکالرشپس بھی دے چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یو ایم ٹی کی اولین ترجیحات میں ریسرچ کے ذریعے سوسائٹی کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرناسر فہرست ہے اور یو ایم ٹی لرنرز کو لیڈرز بنانے پر یقین رکھتی ہے اور یہ ویژن بانی یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد کا ہے۔پریزیڈنٹ یو ایم ٹی نے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی افکار کی روشنی میں پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے لیے جمہوریت پر بات کی۔انکا کہنا تھا کہ جناح کے مطابق جمہوریت مسلمانوں کے خون میں شامل ہے جو کہ انسان کو برابری کا درس دیتی ہے۔اسی طرح علامہ اقبال نے بھی روحانی جمہوریت پر زور دیا،لہذا ہمیں ان دو عظیم لیڈروں کی افکار سے ہی اس ملک کو آگے لے کر بھڑنا ہے۔

مزید :

کامرس -