صوبائی وزیر امداد باہمی کا افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ فیصل آباد

صوبائی وزیر امداد باہمی کا افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ فیصل ...

  

لاہور(پ ر) صوبائی وزیر امداد باہمی پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ نے گزشتہ دنوں کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ اور کوآپریٹو بنک کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ڈویژن بھر کے افسران سے میٹنگ کی۔ میٹنگ کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد دونوں کی بہترین کارکردگی کو بیحد سراہا گیا۔ بالخصوص ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز ملک محمد اشفاق شاہد کی کارکردگی کو بیحد سراہا اور انہیں بہترین پرفارمنس پر اعزازی شیلڈ اور تعریفی اسناد بھی دی۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ وہ کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ میں بہترین اصلاحات لا رہے ہیں اور عوامی مسائل کے حل اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔ ملک اشفاق ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز نے بتایا کہ گزشتہ دو فصلات پر لگاتار 100فیصد وصولی کر کے فیصل آباد ڈویژن نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جو کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ اور کوآپریٹو بنک کے عملہ کی مشترکہ کوششوں اور کاوشوں کا ثمر ہے۔

مزید :

کامرس -