کشمیر میں فوری کرفیو اٹھانے کیلئے عالمی دباؤ ڈالا جائے، عارف اعوان

کشمیر میں فوری کرفیو اٹھانے کیلئے عالمی دباؤ ڈالا جائے، عارف اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نیوز رپورٹر)الیکٹرونکس مارکیٹ ہال روڈ کے معروف تاجر رہنما محمد عارف اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر میں فوری کرفیو اٹھانے کیلئے عالمی دباؤ ڈالا جائے، کئی روز سے کرفیو کے باعث کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی۔ بھارت کو ہر حال میں کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دینا ہوگا، بھارت نے پاکستانی دریاؤں میں بلا نوٹس پانی کھول کر آبی دہشت گردی کی ہے، وقت آگیا ہے کہ اب بھارت ٹکڑوں میں تبدیل ہونے والا ہے،پوری قوم اور تاجر برادری مسئلہ کشمیر کے اپنے پاک افواج اور حکومت کے ساتھ ہے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز تاجروں کے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تاجر رہنما محمد عارف اعوان نے کہا کشمیر کا مسئلہ اب پوری دنیا کی مسلمانوں کا مسئلہ بن چکا ہے یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پچھلے کئی روز سے بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور نہتے کشمیریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی کان کھول کر سن لو اب وقت آگیا ہے کہ نہ صرف کشمیر تمہارے تسلط سے آزاد ہوگا بلکہ بھارت کے کئی ٹکڑے ہو جائیں گے اور تمہارا آبادی کے زور پر خطے میں غنڈہ گردی کرنے کا خواب چکنا چور ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کر کے خطے کے ساتھ ساتھ تالمی امن کو بھی شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے، تاجر برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اب نام نہاد بھارتی سرکار کے دانت توڑنے کیلئے عالمی برادری کو فیصلہ کن رویہ اختیار کرنا چاہیے کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے کبھی نہیں مانتے۔
کشمیریوں کے جدوجہد آزادی میں پوری قوم جانی و مالی طور پر انکے ساتھ ہے۔

مزید :

کامرس -